PROFESSOR ARSHAD JAWED

پروفیسر ارشد جاوید

[urdu]پروفیسر ارشد جاوید ماہرِ نفسیات ہیں۔ آپ نے امریکہ کی مشہور کیلیفورنیا یونیورسٹی سے نفسیات میں ایم اے کیا۔ وہیں سے ہپناٹزم پر ایک خصوصی کورس اور نفسیات میں اسپیشلائز کیا۔ آپ نے پاکستان میں ہپناٹزم کو سائنسی بنیادوں پر متعارف کرایا اور پاکستان میں ہپناٹزم سے علاج (Hypnotherapy) کا پہلا باقاعدہ کلینک شادمان لاہور میں 1989 ؁ء میں شروع کیا۔ دنیا کے مختلف ممالک سے مریض علاج کے لئے آپ کے پاس آتے ہیں۔ آپ نے نہ صرف لاہور کے معروف کالجوں بلکہ پنجاب یونیورسٹی ، پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بھی ہپنوتھراپی پر ورکشاپس منعقد کیں۔ آپ ماہرِ نفسیات اور ڈاکٹروں کو ہپنوتھراپی کی تربیت دیتے ہیں۔ ہپنوتھراپی کے علاوہ آپ NLPکے بھی ماہر ہیں۔
آپ نے پاکستان میں نفسیاتی علاج کے مختصر طریقہ (Brief Psychotherapy)کو متعارف کرانے کے علاوہ پاکستاں میں پہلی بار Sex Therapy کو بھی متعارف کرایا۔ آپ سیکس تھراپی کے بانی ہیں۔ آپ اس کی تربیت بھی دیتے ہیں۔
آپ نے ہپنوتھراپی اور Brief Psychotherapy کے 20سے زائد کورسز منعقد کئے۔ یہ کورسز کراچی، بہاولپور،لاہور، سیالکوٹ، گجرات میں منعقد کئے گئے۔
آپ پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں ہپناٹزم کا عملی مظاہرہ کر چکے ہیں۔ پاکستان کے کئی معروف اردو اور انگلش اخبارات آپ کے انٹرویو شائع کر چکے ہیں۔ پاکستان کے تقریباََ تمام اخبارات مثلاََ جنگ، ایکسپریس، انصاف، دنیا، پاکستان اور نئی بات کے علاوہ معروف رسائل مثلاََ اردو ڈائجسٹ، فیملی اور حکایت وغیرہ میں آپ کے مضامین چھپتے رہتے ہیں۔ روزنامہ’’ نوائے وقت‘‘ اور ’’جناح‘‘ میں آپ کے کالم چھپتے رہے ہیں۔
ہپناٹزم کے حوالے سے’’ وقت ٹی وی‘‘ نے آپ کے ساتھ پروگرام کیے۔ آپ نے Painless Delivery اور جرائم کی تحقیق میں پاکستان میں پہلی بار ہپناٹزم کو کامیابی سے استعمال کیا۔
آپ زندگی بدلنے والی 12کتب
(1سیکس ایجوکیشن (2ازدواجی خوشیاں خواتین کے لئے (3ازدواجی خوشیاں مردوں کے لئے
(4کامیابی کے اصول (5کامیاب شخصیت (6تعلیمی کامیابی
(7متاثرینِ صدمہ کی نفسیاتی بحالی (8اچھا مسلمان، برا مسلمان (9روزمرہ اداب
(10مسلمانوں کا ہزار سالہ عروج (11خوشحالی-کچھ مشکل نہیں (12خوشیوں بھری زندگی
کے مصنف ہیں۔ ان میں سے اکثر کتب برطانیہ کی پبلک لائبریریوں میں موجود ہیں۔ ان میں سے آٹھ کتب بیسٹ سیلرز ہیں۔ ان کی کتاب’’ سیکس ایجوکیشن‘‘ کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اس کتاب نے نوجوان نسل کو نئی انقلابی سوچ دی ہے۔ BBCنے سیکس کے موضوع پر آپ کا خصوصی انٹرویو کیا۔ بعض لوگ آپ کی کتب خرید کر مفت تقسیم کرتے ہیں۔
آپ بہت سے TVپروگرامز میں مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کر چکے ہیں۔ 2005 ؁ء کے زلزلے میں آپ نے بالاکوٹ، مظفر آباد اور باغ میں متاثرین کی مدد کی۔ آپ نے 25سال تک مختلف سطح پر نفسیات کی تدریس کی اور بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ریٹائر ہوئے۔[/urdu]