روفیسر ڈاکٹر محمد صدیق
MD; MSc (Psych), MPH; PhD (Psych)

پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق ماہرِ نفسیات و منشیات و ماہرِ ازدواجی مسائل اور پبلک ہیلتھ فزیشن ہیں اور ڈیفنس کراچی میں پریکٹس کرتے ہیں اور کراچی کی مختلف یونیورسٹیز میں پڑھاتے بھی ہیں۔ آپ نے ہمدرد یونیورسٹی کراچی سے میڈیکل میں گریجویشن کی اور کراچی یونیورسٹی سے کلینکل سائیکالوجی میں ماسٹر کیا اور پھر بقائی یونیورسٹی سے MPHکیا۔اس کے بعد ہمدرد یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لیڈز کے پروگرام سے PhDکی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے اپنے کیرئیر کا اغاز 120بستر کے کراچی نفسیاتی ہسپتال و کراچی منشیات ہسپتال میں بطور چیف کلینکل سائکالوجسٹ اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا۔ پھر 150بستر کے اصغر نفسیاتی ہسپتال کو بطور ڈائریکٹر جوائن کیا اور منشیات کے شعبے کا اضافہ کیا اور 2000ًَِ ؁ء میں جی اے انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہوریل سائنسز قائم کیا اور بانی ڈائریکٹر رہے۔ اس کے بعد ناظم آباد ہسپتال اور گائیڈنس اینڈ کونسلنگ سینٹر جوائن کیا۔ 2003 ؁ء میں OMG ہسپتال کو بطور ڈائریکٹر جوائن کیا اور اس میں ذہنی و نفسیاتی امراض کا شعبہ قائم کیا۔ آپ اسکول و کالج کے زمانے سے ادبی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہے اور اپنے اسکول کی بزمِ ادب کے صدر بھی رہے۔ KPH بلیٹن، اصغر میڈیکل جرنل اور فاران میڈیکل جرنل کے مدیر بھی رہے۔ آپ نے 2000 ؁ء میں ایک NGO’فاران فاؤنڈیشن‘ قائم کی جس کے ارکان نے آپ کو بانی چیئرمین منتخب کیا۔آپ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے 2002 ؁ء میں ذہنی و منشیات کے مریضوں کے لئے لیاری میں نا ساز حالات کے باوجود کلری ہسپتال و ریہبیلیشن سینٹر قائم کیا جس کو بعد میں ANF کو تفویض کیا۔ جسے اب بے نظیر بھٹو شہید ڈرگ اڈکشن ریہبیلیشن سینٹر کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔ 1998 ؁ء تا 2014 ؁ء آپ سرسید میڈیکل کالج، تعمیرِ نو ٹیچنگ کالج، بقائی میڈیکل یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، پرسٹن یونیورسٹی، انڈس یونیورسٹی میں بطور پروفیسر بیہوریل سائنسز پڑھاتے رہے ۔ آپ نے یونیورسٹی آف میسوری کولمبیا امریکہ سے ٹراما سائیکالوجی، پی ٹی -ایس ڈی اور ایڈوانس سائیکوتھراپی میں اسپیشل کورسز بھی کئے۔ آپ نے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ سے ایڈوانس ہپنوتھراپی اور ہپناٹزم اور بریف سائکوتھراپی اور این ایل پی میں بھی مہارت کے کورسز کیے۔ اس کے علاوہ WHO کے Child Survival Program اور جاپان پورٹیج پروگرام برائے اسپیشل چلڈرن سے ذہنی طور پر معذور بچوں کے لئے خصوصی مہارت کی تربیت حاصل کی۔ علاوہ ازیںWHOکے ادارے DPRC کے توسط سے منشیات کے عادی مریضوں کی نفسیاتی بحالی کے خصوصی مہارت کے کورسز کئے۔ تعلیم اور صحت عامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کے خصوصی دلچسپی کے موضوع ہیں۔ اس حوالے سے ملک کے دور دراز علاقوں خصوصاََ 2005 ؁ء کے زلزلے میں کشمیر اور بالا کوٹ کے علاوہ متاثرینِ زلزلہ کی بحالی میں پروفیسر ارشد جاوید کے ساتھ ملکر فاران فاؤنڈیشن اور الخدمت کے پلیٹ فارم سے بطور سماجی رہنما نہایت اہم کردار ادا کیا۔ آپ نے پہلی بار PTSD کے موضوع پر اردو میں جدید لٹریچر کا اضافہ کیا۔ غریب اور کچی آبادیوں میں ذہنی و نفسیاتی امراض میں مبتلا اور منشیات کے مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انتظام ہر ماہ کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نفسیاتی صحت کی تنظیموں کے ساتھ ملکر بھی ایک متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ آپ مینٹل ڈس آرڈر ریلیف سوسائٹی آف پاکستان (MDRSP) کے جرنل سیکرٹری بھی رہے ہیں۔ پاکستان سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن (PPA) کی مجلسِ عملہ کے رکن، سندھ سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن(SPA) کے سیکرٹری جنرل اور آج کل بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ آپ پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی (PPS) کے 1990 ؁ء سے متحرک شریکِ کار ہیں۔ اس دوران ان پلیٹ فارم سے صحتِ عامہ ، نفسیاتی امراض و منشیات سے متعلق شعور و آگہی، ازدواجی صحت و مسائل، کامیابی و کامیاب زندگی سے متعلق موضوعات پر سیمینار، ورکشاپس اور سمپوزما منعقد کرواتے رہے ہیں۔

ذہنی صحت، پبلک ہیلتھ منیجمنٹ، منشیات کے مریضوں کی بحالی اور ازدواجی صحت(Happy Marital Life)، سوشل ورک، Rehabilitation، ہپنوتھراپی آپ کی دلچسپی کی خصوصی فیلڈز ہیں۔
آج کل بطور چیئرمین فاران فاؤنڈیشن، ڈائریکٹر فاران انسٹیٹیوٹ آف بہیوریل سائنسز و فاران مینٹل ہیلتھ سینٹر، کنوینئر الخدمت فاونڈیشن ساؤتھ ریجن کراچی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اور یونیورسٹی آف مانچسٹر سے بطور ریسرچ فیلو منسلک ہیں۔ اور ڈیفینس فیز II کراچی اور بانٹوا ہسپتال اور فاران مرکزِ ذہنی صحت ماڑی پور روڈ کراچی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔